بحریہ یونیورسٹی میں تجارت ومعیشت پرکانفرنس

24 نومبر 2017

کراچی(کامرس رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار اورتجارت کے معیشت پر اثرات اورمعاشی ترقی کے موضوع پرمنعقد ہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی کانفرنس میں ملکی اوربین الاقوامی معاشی ماہرین نے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار کے معیشت پراثرات اورسی پیک کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال کیا کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین منیر کمال اورصدر حبیب میٹروپولیٹن بنک سراج الدین عزیز کے علاوہ پرایل پرائس یونیورسٹی امریکہ سے وابستہ جارج مینس بھی شامل تھے۔