یو بی جی کے مخالفین اب الٹی گنتی گننا شروع کردیں،گلزار فیروز

24 نومبر 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے ترجمان گلزار فیروز نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں اپوزیشن گروپ بزنس مین پینل کے رہنمائوں کے بوکھلاہٹ پر مبنی بیانات ثابت کررہے ہیں کہ انہوں نے الیکشن سے قبل ہی اپنی چوتھی مسلسل شکست قبول کرلی ہے،یو بی جی مخالفین اب الٹی گنتی گننا شروع کردیں،ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اپوزیشن کے گنے چنے افراد کے فیڈریشن کے وسائل کو دوبارہ لوٹنے کے ناپاک عزائم کو جان چکی ہے، الیکشن بلندوبانگ دعووں سے نہیں بلکہ ووٹنگ پاور سے جیتے جاتے ہیں اور ووٹرز کی قوت یو نائٹیڈ بزنس گروپ کے ساتھ ہے اور29دسمبر کو فیڈریشن کے انتخابات میں یو بی جی کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔یو بی جی ترجمان نے اپوزیشن رہنمائوں کی جانب سے یو بی جی پر عائد کردہ الزامات پر کہا کہ یو بی جی سے منتخب عہدیداران نے تین سال کے دوران فیڈریشن کے ذریعہ بزنس کمیونٹی کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے۔