انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے مہنگا
کراچی(کامرس رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کوروپے کے مقابلے میں ڈالر،یورواور برطانوی پائونڈکی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو اوپن کرنسی میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں قیمت خرید 107.20روپے سے بڑھ کر107.30روپے اور قیمت فروخت107.40روپے سے بڑھ کر107.50روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں یوروکی قدر میں1.05روپے اور برطانوی پائونڈ کی قدرمیں80پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید125.25روپے سے بڑھ کر126.80روپے اور قیمت فروخت 127.00 روپے سے بڑھ کر 128.05 روپے اسی طرح برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید141.60رووپے سے بڑھ کر142.40روپے اورقیمت فروخت142.85روپے سے بڑھ کر143.65روپے ہوگئی۔