پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 71 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہ گئے

24 نومبر 2017

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 71 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 71 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہ گئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 54 کروڑ 11 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 6 ارب 16 کروڑ 96 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے متذکرہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 13 کروڑ 70 لاکھ ڈاکر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 13 ارب 54 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گئے۔