عقیدہ ختم نبوت پر وار کرنے والے استعمار کے ایجنٹ ہیں:مولانا اختر محمدی
کراچی(خصوصی رپورٹر)جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کاہنگامی اجلاس مرکز اہلحدیث میں چیف آرگنائزرمولانا محمد یوسف سلفی کی زیرصدارت ہوا جس سے مرکزی مولانا اختر محمدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی اسلامی دفعات کوچھیڑ کر حکومت کے سیکولر وزراء نے حکومت ومسلم لیگ(ن) کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں جوکہ آئندہ الیکشن میں عوام کے غضب وغصہ کا باعث بنتے ہوئے آئندہ مسلم لیگ(ن) کو برسراقتدار نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت پروارکرنے والے استعمار کے ایجنٹ اورحکومت ومسلم لیگ(ن) کی نظریاتی پالیسی کے درپے ہیں۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت ونواز شریف سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی نظریاتی اساس کو بحال کرنے کیلئے ختم نبوت کی آئینی دفعات کو آزاد کشمیر میں بھی رائج کریں جہاںپر قادیانیوں کو آزاد کشمیر کے آئین وقانون کے تحت کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ اجلاس سے مولانا بلال احمد سلفی‘ حافظ محمد حنیف سلفی‘ مولانا معاویہ سلیم‘زاہد سلفی‘وسیم الرحمن نے بھی خطاب کیا۔