پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس میں جیالے پھر پور شرکت کرینگے ‘ انور خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رئیس انور خان نے کہاکہ 5دسمبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے ‘ یوم تاسیس تجدید عہد وفا کادن ہے اس روز تمام کارکنان اپنے قائد ین کے نقش قدم پر چلنے کاعہد نوکرینگے ‘انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لسانیت ‘ فرقہ واریت اور قوم پرستی پر یقین نہیں رکھتی یہ وفاق کی علامت اور آج بھی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جمہوریت اور جمہوری قوتوں کو تقویت ملی ‘ انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کو اسلام آباد اورکراچی میں یوم تاسیس کی تقریبات ‘ جلسو ں اور ریلیوں میں کارکنان بھر پورشرکت کرینگے ۔