وحید مراد ہمیشہ دلوں پر راج کرتے رہیں گے‘ خالد شاہ

24 نومبر 2017

کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری ایس ایم سبطین نقوی نے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 34 ویں برسی کے موقع پر نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا‘ مہمان خصوصی ماہر تعلیم سید خالد شاہ‘ بیگم سلمیٰ مراد‘ ملک یعقوب نور‘ سید محمد شاکر‘ محمد شاہ بخاری‘ سید ذوالفقار حسین شاہ‘ زیڈ آر شاہد‘ فیض محمد سحر‘ اسلم کشمیری‘ حنیف مراد‘ گلوکاروں میں زرمینہ خان‘ نرمل شاہ‘ گلوکارہ عینی‘ علی اختر‘ خرم پرویز‘ سید حسنین عباس زیدی‘ شاہد عثمان‘ اسد زادہ‘ ملک یوسف جمال‘ پروڈیوسر سہیل ملک‘ میڈم نخشب غوری‘ آسیہ غزل‘ سید انور شاہ‘ اقبال ٹائیگر‘ محمد اختر‘ عبدالرحم‘ صغیر شاہد انصاری و دیگر نے شرکت کی۔ سید خالد شاہ نے کہاکہ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد اپنی فنی زندگی میں ہمشہ دلوں پر راج کرتے رہیں گے۔ ملک یعقوب نور نے وحید مراد اور اُن کے والد نثار مراد کے حوالے سے تفصیلی بات کرتے ہوئے کہاکہ وحید مراد کی فنی زندگی پر ہمیشہ تقریبات و ایڈیشن شائع کرتے رہیں گے۔ سلمیٰ مراد نے کہاکہ وحید مراد بحیثیت ورسٹائل اداکار اپنے فن کا بھرپور طریقے سے اظہار کرتے تھے۔ ذوالفقار شاہ نے کہاکہ ہماری آرگنائزیشن گزشتہ 11 سال سے ہیروز کے پیدائش اور وفات کے موقع پر اُن کی یاد میں تعزیتی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...