ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات

24 نومبر 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے ورلڈ بینک کے وفد جوزف اے گیڈک ،انوائرمنٹ میونسپل انجینئر، نذر مہر، ڈیویلپمنٹ کنسلٹنٹ وسابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ، سے ملاقات کی۔اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے سیکریٹری نادرخان، ڈائریکٹر علی رضا،ڈائریکٹر اسجد محمود، ڈائریکٹر ریاض گل، ڈپٹی ڈائریکٹرز سہیل احمد ، آفتاب سومرو، الماس سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد ارشاد و دیگرافسران موجود تھے۔ وفد سے کراچی کے مسائل اور انکے حل کے سلسلے میں متعدد منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ایم ڈی ڈاکٹر سجنانی نے کہا کہ ورلڈ بینک نے کراچی کی تعمیروترقی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا بورڈ باقاعدہ طور پر تین سال سے  فعال ہے۔اور ہم نہ صرف شہر سے کچرا صاف کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔