بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسیاں‘ معاملہ پاکستان عالمی سطح پر اٹھائے‘ حافظ نعیم

24 نومبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بنگلہ دیش میں بھارت نواز حسینہ واجد حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی کے مزید 6 قائدین کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے‘ پھانسیوں کے عمل کو رکوانے کیلئے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی جائے اور پاکستان‘ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے سہ فریقی معاملے کو عالمی عدالت میں لے جایا جائے جس میں فریقین نے 1971ء کی جنگ و سقوط ڈھاکہ کے واقعات پر کسی کو بھی سزا نہ دینے اور عام معافی کا اعلان کیا تھا اور تینوں ملکوں کے سربراہان نے اس معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ حافظ نعیم نے کہاکہ بنگلہ دیش میں نام نہاد ٹریبونلز کی جانب سے سقوط مشرقی پاکستان کے دوران ہونے والے واقعات کو بنیاد بنا کر اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں اور بالخصوص جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...