زاہد حامد اور رانا ثناء اللہ کوبرطرف کیاجائے، مفتی عبدالعلیم قادری

24 نومبر 2017

کراچی (خصوصی رپورٹر) مرکزی مجلس علماء اہلسنّت شاہ فیصل ٹائون کے زیراہتمام استقبال یوم ولادت باسعادت اور پرچم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے سابق نائب صدرو ممتازعالم دین پیر مفتی شاہ محمدعبدالعلیم قادری نے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنائاللہ کوبرطرف کیاجائے۔ حکومت ملک میں فوری طورپر نظام مصطفیٰﷺ نافذ کرے۔ وزیر عظم شاہد خاقان عباسی دوٹوک اعلان کریں کہ امریکی دباؤ پر قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیںباالخصوص ملعونہ آسیہ مسیح کو فوری طورپر تختہء دارپر لٹکایاجائے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور برما میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔