عوام کی بلا تفریق خدمت پریقین رکھتے ہیں، طارق حسن

24 نومبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری وسابق نائب ناظم اعلیٰ کراچی طارق حسن، ایڈیشنل سیکریٹری کنوررشید، نائب صدر انورشاہ کشمیری،صدر کراچی نعمت خلجی،جنرل سیکریٹری عبدالقیوم،علی شیخ ودیگر نے موسیٰ کالونی میں علاقائی مسائل کے حوالے سے منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے ، ہمارا دور اقتدارعوامی خدمت کا سنہری دورتھا،آج بھی ہماری منزل اقتدارسے زیادہ عوامی خدمت ہے،ہم نے حقوق سے محروم عوام کو ان کاجائز حق دلانے کا بیڑہ اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے کھوکھلے نعرے مسترد کردیئے ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔پی ایم ایل ق عوام کو ان کا حق دلاکر دم لے گی۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے ہمارے گھروں کو مسمار کرکے کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبورکردیاہے،سخت سردی اور موسم کی خرابی کے باعث 

ہمارے بچے بیمارہورہے ہیں ،کوئی پرسان حال نہیں ہے، حکومت سندھ نے وعدے کے باوجود ہمارے گھرمسمار کرکے متبادل جگہ فراہم نہیں جس کی وجہ سے شدید مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلاہیں۔