حضور پاکؐ تخلیق کائنات کا سبب ہیں، ارشد تقی

24 نومبر 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نظریہ پاکستان تحریک کے بانی و چیئرمین محمد ارشد تقی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی عدم برداشت بڑھنے سے معاشرے کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں ہمیں عدم برداشت کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا رسول پاک کی اس ماہ مقدس میں ولادت ہمارے لئے اللہ کا سب سے بڑا قیمتی انعام ہے۔ آپؐ کا جشن منانا ایمان کا جز عظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے کارکنوںکی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ارشد تقی نے کہا کہ حضور پاکؐ تخلیق کائنات کا سبب ہیں امت مسلمہ آپؐ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں ۔ارشد تقی نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو تحریک کے تحت میلاد النبیؐ کا جلوس نکالا جائے گا۔