سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سندھ کی مصروفیات کی موثر تشہیر

24 نومبر 2017

کراچی( وقائع نگار) سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کی سرکاری مصروفیات کی تشہیر انتہائی موثر اور نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے اور وزیراعلیٰ ہائوس کے میڈیا کنسلٹنٹ رشید چنہ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ کی مجموعی میڈیا کوریج اور میڈیا کے ساتھ تیز رفتار رابطوں کی صورتحال بھی مثالی قرار دی جاتی ہے لیکن فیس بک پر وزیراعلیٰ سے پوچھے جانے والے سوالات کے جلد از جلد جواب دینے کا دعویٰ تاحال درست ثابت نہیں ہوسکا۔