شیعہ علماء کونسل 12ربیع الاول سے ہفتہ حدت منائے گی

24 نومبر 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت صوبائی دفتر میں شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کا اہم اجلاس ہوا جس میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے سندھ بھر میں قائد ملت جعفر یہ علامہ سید سا جد علی نقوی کے حکم پر 12تا17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پرمنا نے کا اعلان اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامات، محفل،سیمنارز منعقد کئے جائیں گے اور پیغمبر اکرم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی جائے گی اور ملک بھر میں اتحاد وحدت پر زور دیا جائے گاعلامہ ناظر عباس تقوی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ میلاد کے راستوں میں صفائی ،روشنی اور فُل پروف سیکیورٹی کے اقدام کو یقینی بنایا جائے تا کہ مسلمان اپنے پیارے پیغمبر کی ولادت کو بے خوف منا ئیں۔