عا لی جی پاکستانیت کا ایک انسا ئیکلو پیڈیا ہیں ، ذوالقرنین جمیل

24 نومبر 2017

کراچی(کلچر ل رپو رٹر) معروف شاعر ، نقارو کالم نویس جمیل الدین عالی کی دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور اُن کی قبر پر فاتحہ خوانی اور گُل پاشی کی گئی۔ اس موقع پر عالی جی کے صاحبزادے اور صدرِ انجمن ترقی اُردو پاکستان ذوالقرنین جمیل نے کہا کہ عالی جی پاکستانیت کا ایک انسائیکلوپیڈیا ہیں۔ ان کے تحریر کردہ قومی نغمے آج بھی زبان زدِخاص و عام ہیں۔ آج ان کی برسی کے دن دُکھ کے ساتھ احساسِ زیاں بھی ہوتا ہے۔ انھوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ عالی جی نے جو سفر شروع کیا تھا وہ جاری رہے گا۔اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر کلچرل سید سردار علی شاہ کی جانب سے بھی ان کے نمائندوں مدد علی سندھی اور ناصر علی نے عالی جی قبر پر گُل پاشی اور فاتحہ خوانی کی جو اپنی اہم سرکاری مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے اس کے علاوہ شہر کی معتبر علمی، ادبی اور سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ عالی جی کے اہلِ خانہ اور اساتذہ ٔکرام،طلبہ ،صحافی حضرات اور عاملینِ انجمن نے بھی عالی جی کی قبر پر گُل پاشی اور فاتحہ خوانی کی۔