پروفیسرڈاکٹر سعید قریشی نے زیر تعمیر بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرکا دورہ کیا

24 نومبر 2017

کراچی(ہیلتھ رپورٹر)ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے اوجھا کیمپس میں زیر تعمیر بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا دورہ کیا اورکام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے آغاز میں ہی بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن شروع کئے جائیں گے ۔ تعمیراتی کام میں تاخیر ناقابل برداشت ہے اوجھا کیمپس میں قائم مختلف طبی مراکز میں رواں برس کے دوران جگر اورگردوں کی پیوند کاری کے 35سے زائد آپریشن کامیابی سے مکمل کرلئے گئے ہیں۔