آرٹس کونسل میں تین روزہ میوزک فیسٹول کا میلہ آج سے سجے گا

24 نومبر 2017

کراچی (کلچرل رپورٹر) تین روزہ سالانہ کراچی میوزک فیسٹول کا میلہ 24 تا 26 نومبر آرٹس کونسل کراچی میں رات 8 بجے سجے گا پہلے روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر کلاسیکل‘ غزل‘ پاپ‘ راک‘ فلمی‘ نان فلمی گیتوں پر مشتمل میلے میں حمیرا چنہ‘ حنا نصراللہ‘ سلمان علوی‘ کرم عباس خان‘ غلام عباس‘ استاد حامد علی خان‘ ظفر رامے‘ اشتیاق بشیر‘ اخلاق بشیر‘ فتح علی خان ودیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔