گجرنالے میں ڈوبنے والے 11سالہ ریحان کی لاش مل گئی

24 نومبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں گزشتہ روز گجر نالے میں ڈوبنے والے 11سالہ ریحان کی لاش مل گئی ہے۔گجر نالے میں ڈوبنے والے 11سالہ ریحان کی لاش تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں نیوی، ایدھی اور کے ایم سی کے اہلکارون نے حصہ لیا، کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نیوی کے غوطہ خوروں نے11سالہ ریحان کی لاش کو تلاش کرکے باہر نکال لیا۔