سندھ اسمبلی میں پہلی بار 12 ربیع الاول پر محفل میلاد کرانے کا فیصلہ

24 نومبر 2017

کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار 12 ربیع الاول پر اسمبلی میں محفل میلاد کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر سندھ اسمبلی میں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس میںا سپیکر سندھ اسمبلی سمیت تمام ارکان شریک ہوںگے۔یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔