حلقہ اربا ب ذوق کو بر طانیہ میںفعال کیا ہے ، یشب تمنا

24 نومبر 2017

کراچی ( کلچرل رپو رٹر) برطانیہ کے معروف شاعر یشب تمنا نے کہا ہے کہ ’’حلقہ ارباب ذوق‘‘ کو برطانیہ میں فعال کیا ہے اور مختلف ممالک میں کانفرنسیں اور تقریبا ت کرواکر اردو ادب کا چراغ روشن کررہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی جامعہ اردو ، شعبہ اردو کے تحت عبدالحق کیمپس میںہونے والی ادبی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر اوج کمال،رئیس کلیہ السنّہ،ڈاکٹر کمال جامڑو،شعبہ اردو کی انچارج ڈاکٹر یاسمین سلطانہ، صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر وسیم، سعید حسن قادری اور ڈاکٹر فدا انصاری نے بھی خطاب کیا۔