کراچی میں ملک کاپہلا روڈ سیفٹی پارک بنا یا جا رہا ہے وسیم اختر

24 نومبر 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کاپہلا روڈ سیفٹی پارک کراچی میں بنا یا جا رہا ہے جس کے ذریعے شہر یو ں کو ٹریفک قواعد اور روڈ سیفٹی کے متعلق بلا معاوضہ آگاہی فراہم کی جا ئے گی ۔ کے ایم سی پر اس معا ہدے کے نتیجے میں کوئی مالی بو جھ نہیں پڑے گا ، اس پارک کاقیا م اور اسے چلانے کے لئے ایک نجی ادارے کا تعاون حا صل کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی ایک سا لہ مدت کے لئےSRDOپا رک کی جگہ فراہم کر ے گی جس میں با ہمی رضا مندی سے اضْافہ کیا جا سکے گا ، ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے جمعرات کی صبح اپنے دفتر میں سو شل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنا ئزیشن (SRDO) اور بلدیہ عظمیٰ کرا چی کے ما بین روڈ سیفٹی پا رک کے قیام کے متعلق ایک مفاہمتی یا داشت (MOU)پر دستخط کر نے کے بعد کیا ، اس مو قع پر SRDO کے سر براہ عبدالقادر بلو کے علاوہ پا رکس کمیٹی کے چیئر مین خرم فر حا ن ،ورکس کمیٹی کے چیئر مین حسن نقو ی ، ایس پی ٹریفک سا ئو تھ اعجا ز علی شیخ ، سینئر ڈائر یکٹر میو نسپل سر وسز مسعود عالم ، ڈائر یکٹر ٹیکنکل ایس ایم شکیب ، ڈائر یکٹر سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ نعما ن ارشد ، ڈائر یکٹر ٹرانسپو رٹ اینڈکمیو نیکشن محمد طلحہ اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے ،میئر کراچی نے کہا کہ روڈ سیفٹی پا رک کی سہو لت رکھنے والے 69 ممالک اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہیں جہا ں ہر سال ٹریفک حا دثا ت میں جا ں بحق ہو نے والو ں کی یا د کا دن منا یا جا تا ہے پاکستان کادنیا کا70 واں ملک بن جائے گا جو اس حوا لے سے اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہو گا انہو ں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میںروڈ سیفٹی پارک بنا ئے جا تے ہیں ۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...