کارڈیک ایمر جنسی سینٹر لانڈھی کے 4 کنٹریکٹ ملازمین برخاست

24 نومبر 2017

ؐ کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے مختلف محکموں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کی بلا اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضری کے خلاف اقدام کرتے ہوئے کارڈیک ایمرجنسی سینٹر لانڈھی محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے چار کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ملازمین میں اسٹاف نرس ارم بشیر اور انہیبا سہیل کے علاوہ سینٹری ورکر کاشف مہناس ، انتونی اور جوزف لوئس شامل ہہیں۔ جب کہ عباسی شہید اسپتال محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کی ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر عطیہ رحمن، آر ایم او ڈاکٹر امیر سلطانہ، فارماسسٹ ادیب عالم، آر ایم او ڈاکٹر سیدآصف رضا، آر ایم او ڈاکٹر غزل نعمانی، آر ایم او رڈاکٹر ربیکا ثمرین، آر ایم او ڈاکٹر افتخار الحامد اور سوئیپر مدن لال محکمہ ای اینڈ ایم انجینئرنگ کے فٹر محمد غفران کو طویل عرصہ بغیر کسی اطلاع/ اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوتئے سات یوم کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔