نواز شریف آصف زرداری کا منشور ملک لوٹنا ہے ، لیاقت جتوئی

24 نومبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءو سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ جبکہ آصف زرداری فوج کے خلاف بیان بازیوں میں مصروف ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹ کر تباہ کردیا ہے جنہیں صرف اپنی شگر ملز اور فیکٹریوں کی فکر ہے ملکی سلامتی یا عوام سے انہیں کوئی سروکار نہیں نواز شریف اور آصف زرداری نے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے ، آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں ملک کا صدر اور بلاول وزیراعظم بنے گا سمجھ نہیں آتا کہ یہ کس منہ سے اب اقتدار کی باتیں کرتے ہیں آصف زرداری نے سندھ میں کوئی ایسا ادارہ نہیں چھوڑا جس کی زمین پر قبضہ ہو یا اس میں کرپشن نہیں کی ہو الیکشن سے قبل آصف زرداری کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔