میئر کراچی سے ڈنمارک کے سفیری ملاقات دو تعلقانہ باہمی امور پر تبادلہ خیال

24 نومبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈنمارک کے سفیر نے جمعرات کی صبح میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ‘ اس موقع پرڈنمارک کے اعزازی قونصل جنرل زید بشیر ‘ کمرشل ایڈوائزر اسلم پرویز اور رابط کار سلیم انور جہانگیر بھی ڈینش سفیر کے ہمراہ تھے جبکہ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب بھی اس مو قع پر موجود تھے ‘ میئر کراچی وسیم اختر نے ڈنمارک کے سفیر اور ان کے وفد کی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ‘میئرکراچی نے شہر کے لیے بنائے گئے ترقیاتی منصوبوں اور خطے میں کراچی کی جغرافیائی اہمیت سے متعلق ڈنمارک کے سفیر کو آگاہ کیا ‘ ڈنمارک کے سفیر نے کراچی میں بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے مفیدنتائج برآمد ہوں گے۔