عدم برداشت میں مبتلا معاشرہ
معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضا لاقانونیت کو تیزی سے پروان چڑھارہی ہے۔ بورے والا میں دو سگے بھائیوں کو جس بے د ردی سے قتل کیا گیا یا مشال خان قتل کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ واضح کرنے کے لئے کافی ہے کہ مشال خان بے قصور تھا۔ چور یا ڈاکو کو پکڑ کر زندہ جلادینا وہ مثالیں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام میں قوت برداشت کم ہوتی جارہی ہے لاقانونیت کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے عدم برداشت کے رویہ کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے معاشرے میں مفاہمت کے رویئے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ملک میں منصفانہ عدالتی نظام کے فروغ کے ذریعے ہی معاشرے سے عدم برداشت کے رحجان کا خاتمہ ممکن ہے۔(محمد عظیم ‘ کراچی )