ویوو نے پاکستانی صارفین کے لیے نیا بہترین 24 میگا پکزل سیلفی فون V7 متعارف کروا دیا

24 نومبر 2017

لاہور (پ ر) ویوو کی جانب سے پاکستان میں بہترین سیلفی سیریز کے نئے فون V7 کی رونمائی کی گئی۔ اس حوالے سے لاہور میں میڈیا اور بلاگرز کی ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ویوو کے اس نئے فون کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ V7، کیمرہ کے حوالے سے ویوو کی بہترین وی سیریز کا ایک نیا فون ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین 24 میگا پکزل سیلفی کیمرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ سیریز اپنے بہترین کیمرہ کوالٹی، خوبصورت سکرین اور عمدہ پرفارمنس کے حوالے سے پہلے ہی کافی مقبول ہے۔ ویوو کا نیا فون، V7 کمپنی کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد نوجوان صارفین کے لیے جدت سے بھرپور مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویوو بہت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بہت سی نئی مارکیٹس میں اپنے قدم جما رہی ہے۔