ڈی آئی جی سعد بھروانہ کا پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان کا دورہ ‘کار کر دگی کا جائزہ لیا
ملتان (جنرل رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریننگ پنجاب سعد بھروانہ نے پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر ایس ایس پی پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ملتان مقصود احمد نے ان کے استقبال سمیت مختلف شعبہ جات جن میں غزنوی ہاسٹل ‘ ریکر لیشن ہال‘ سروسز شاپ‘ میس ہال‘ فوٹو گرافک‘ سیکشن‘ رجمنٹل سٹور‘ ڈسپنسری لیب ‘کلاس رومز وغیرہ کے بارے تفصیلی بریفننگ دی قبل ازیں استقبال کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور سٹاف کے ساتھ تعارف کرایا گیا جن میں ڈی ایس پی ایڈمن جاوید بشیر خان‘ ڈی ایس پی لیگل ملک کلیم احمد ‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض شاہد‘ انسپکٹر عبدالنعیم‘ بی ایس او انسپکٹر فرخ اعجاز‘ انسپکٹر غلام جعفر و دیگر سمیت ڈاکٹر محمد اویس رومی اور مس رابعہ نایاب شامل تھیں۔