کراچی سٹاک ایکس چینج میں قلیل مدتی منافع کے حصول کے نتیجے میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا،ہنڈرڈ انڈیکس پر ایک سو اکہتر پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار تین سو سولہ کی سطح پر بند ہوا
کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران مندی ریکارڈ کی گئی ہنڈرڈ انڈیکس پر ایک سو اکہتر پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار تین سو سولہ کی سطح پر بند ہوا کاروبار کے دوران بیس کروڑ چار لاکھ چھیانوے ہزار شیئرز کے سودے ہوئےسوئی سدرن گیس کمپنی، پی آئی اے، جہانگیر صدیقی کمپنی، میپل لیف سیمنٹ، سوئی ناردن گیس کمپنی، اینگرو فرٹیلائزر، پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمنل اور بینک آف پنجاب کے حصص والیوم لیڈر رہے روپے کی قدر میں دس پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے پچھہتر پر بند ہوا.