وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے،دھرنوں کے ذریعے ملک و قوم کے ساتھ وہ ظلم کیا گیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما و سابق سینیٹر نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات ملکی مفادات کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ ضد اور ذاتی انا کی سیاست کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی طرز عمل سے تنگ آ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے،عوام کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔