پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ن اور پ نے پوری قوم کو جکڑ رکھا ہے، شہداء کے خون نے انقلاب کی بنیاد رکھ دی، وہ دن دور نہیں جب انقلاب پاکستان کی تقدیر بدل دے گا
بھکر میں عوامی تحریک کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ن اور پ نے پوری قوم کو جکڑ رکھا ہے، لیکن اب شہداء کے خون نے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، وہ دن دور نہیں جب انقلاب پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ اللہ کی مدد سے غریب کسانوں ، مزدوروں اور متوسط طبقے کے چہروں پر خوشیاں دیکھیں گے۔اس سے قبل بھکر میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نےکہا کہ وہ انیس سو بیاسی سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ادویات چل رہی ہیں لیکن بہت کمزروری ہو گئی ہے،، اب لاہور پہنچ کر ہی آرام کرنے کا موقع ملے گاسربراہ پاکستان عوامی تحریک کہتے ہیں، ڈاکٹرز نے ادویات تبدیل کی ہیں دل کی تکلیف اس قدر ہے کہ نہ تو ٹھیک طرح سے بات کر سکتا ہوں اور نہ چل پھر سکتا ہوں،