کوئٹہ، حیدر آباد، اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر پابندی کے باعث ان شہروں میں سڑکیں ویران نظر آرہی ہیں جبکہ ملک کے اکثر شہروں میں ڈبل سواری بھی بند.
محرم الحرام میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں آج سے کل رات بارہ بجے تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کررکھی ہے ، ادھر حیدر آباد میں آٹھ محرم سے ہی موٹر سائیکل سواری پر پابندی ہے جو دس محرم رات بارہ بجے تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج رات آٹھ بجےتک موٹرسائیکل چلانا ممنوع ہے ،موٹر سائیکل پر پابندی کے باعث ان شہروں میں سڑکیں ویران ہیں جبکہ لاہور سمیت ملک اکثر شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے