ملک میں پٹرول، ٹماٹر اور انڈوں سمیت پندرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفرسات فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر ،پٹرول اور انڈوں سمیت پندرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ پیاز،ڈیزل اور کیلے سمیت چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات کے مطابق چاول،گوشت اور کوکنگ آئل سمیت چوبیس اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔ ادارہ شماریات کےمطابق آٹھ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک چار،بارہ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ ایک دو فیصد،اٹھارہ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ ایک ایک، پینتیس ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ صفر سات اور اس سے زائد آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ صفر تین فیصد کی کمی ہوئی۔