محرم کا پورا مہینہ شوبز سرگرمیاں بند رہنی چاہئیں : صائمہ خان
لاہور (آئی این پی) سٹیج اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ محرم الحرام میں صرف عاشورہ تک نہیں بلکہ محرم کا پورا مہینہ شوبز سرگرمیاں بند رہنی چاہئیں۔ دنیا کے کام اور انسان کی ضروریات قیامت تک پوری نہیں ہو سکتیں‘ محرم الحرام جیسے مقدس مہینے زندگی میں انتہائی کم آتے ہیں۔ اور ہمیں چاہئے کہ محرم الحرام میں پسے کی پیچھے بھاگنے اور اپنی ضروریات پوری کرنی کی بجائے پورا مہینہ احترام کے عبادت میں گزاریں اور محرم کے پورے مہینے شوبز سرگرمیاں بند رہنی چاہئیں۔