سعودی عرب نے موئسسہ جنوبی ایشیا کی تنظیم نو کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی حکومت نے موئسسہ جنوبی ایشیا کی تنظیم نو کر دی ہے۔ عدنان امین کاتب کو جو سالہا سال سے اس منصب پر فائز تھے کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی جگہ اسماعیل بدر کو چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے موئسسہ جنوب ایشیا پاکستانی حجاج کے انتظام و انصرام کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ سعودی حکومت نے موئسسہ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد حسین اور ڈاکٹر صفی شیخ کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔