ایڈیلیڈ ٹیسٹ : آسٹریلیا 550 پر آﺅٹ‘ جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں پر 217 رنز بنا لئے
ایڈیلیڈ (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنا لئے۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 550 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے روز ادھوری اننگز 482 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو مائیکل کلارک 224 رنز پر کھیل رہے تھے۔ مائیکل کلارک 230 انفرادی رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ میتھیو ویڈ 6 ، پیٹر سڈل 6 ، بین ہلفن ہاس صفر، جیمز پیٹنسن 42 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ نیتھن لیون 7 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔مورنے مورکل نے 5 ،جیک کیلس اور ڈیل سٹین نے 2-2 جبکہ روے کلین ویلٹ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ گریم سمتھ اور الویرو پیٹرسن نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 138 رنز بنائے۔ الویرو پیٹرسن 54 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔ ہاشم آملہ 11 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 217 رنز بنالئے تھے اورکینگروز کا سکور برابر کرنے کےلئے 333 رنز کی ضرورت تھی۔ گریم سمتھ 111 اور یاک رڈالف 25 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ ڈیوڈ وارنر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔