حضرت بابا فریدگنج شکرؒ کا عرس جاری بہشتی دروازہ کل بند ہو گا
پاکپتن (نامہ نگار) حضرت بابا فر ید الدین مسعود گنج شکرؒ کے پندرہ روزہ سالانہ عرس مبارک میں چوتھے روز سیکرٹری اوقاف طارق محمود پاشا اور کمشنر ساہیوال قاضی محمد اشفاق اور آر پی او قاروق مظہر نے کی بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی اس موقع پر ملک قوم کی سلامتی و ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ڈی سی او سید حیدر اقبال، ڈی پی او سرفراز فلکی، ٹی ایم او فدا افتخار میر اس کے علاوہ افسران مشائخ و عظام اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی گزشتہ تین را تو ں کے دوران چار لا کھ سے زا ئد عقیدت مندو ں نے بہشتی درواز ہ سے گز رنے کی سعادت حا صل کی۔ بہشتی دروازہ کل صبح نماز فجرکے وقت ایک سال کےلئے بند کردیا جائے گا۔ سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی کل25 نو مبر کی صبح10بجے عرق گلاب اور صندل سے غسل دیں گے۔ ڈی سی او پاکپتن نے عرس تقر یبات کے اختتام پر26 نومبر کو لوکل چھٹی کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا جس کے مطا بق بروز پیرکو ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں دربار بابا فرید میں داخل ہونے سے منع کرنے پر خواجہ سراﺅں کا پولیس کے خلاف انوکھا احتجاج، خواجہ سراﺅں نے ڈانس کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ بتایا گیا ہے کہ دوپہر دو بجے عرس تقریبات سے قبل سکیورٹی کے لئے کلیئر کرنے کے لئے دربار بابا فریدؒ کو زائرین کے لئے بند کردیا گیا تو خواجہ سراﺅں نے دربار جانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے منع کر دیا۔