24 بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (آن لائن) پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 24 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ بھارتی ماہی گیروں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حد سے پچاس سے ساٹھ کلومیٹر اندر آ گئے۔ ضلع ملیر کی جیل میں گرفتار بھارتی ماہی گیروں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے۔