اقوام متحدہ کا افغانستان میں 14افراد کو پھانسی دینے پر شدید تحفظات کا اظہار
نیو یا رک (آن لائن) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی کمشنر نوی پلے نے 14 افغان قیدیوں کو دی جانے والی پھانسی پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور افغانستان کی جانب سے عالمی معاہدے کی پاسداری کے تناظر میں سزائے موت صرف سنگین جرائم کے مرتکب افراد کے لیے رکھی جانی چاہیے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادا رے کے مطا بق اقوام متحدہ کی عہدیدار نوی پلے نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور افغانستان کی جانب سے عالمی معاہدے کی پاسداری کے تناظر میں سزائے موت صرف سنگین جرائم کے مرتکب افراد کے لیے رکھی جانی چاہیے اور بہت محتاط اور درست قانونی طریقہ کار کے بعد ہی اس کا اطلاق کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں افغان عدالتی نظام میں موجود خامیاں ایسے مقدمات کے بارے میں سنگین سوالات کو جنم دے چکی ہیں۔افغانستان میں سزائے موت پر عمل درآمد کی بحالی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب دنیا میں عمومی طور پر اس سزا کے خاتمے کے بارے میں رجحان بڑھ رہا ہے۔