قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سلو وکٹیں‘ واٹمور کا شدید تحفظات کا اظہار
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہےڈ کوچ ڈیوڈ واٹمور نے دورہ بھارت میں فاسٹ وکٹوں کی موجودگی کے باعث پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے سلو وکٹ تیار کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہارکردےا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں رواں ماہ سے شروع ہونیوالے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے پی سی بی کی جانب سے سلو وکٹ تیار کی گئی ہیں جبکہ اس کے برعکس آئندہ ماہ پاکستان بھارت مےچز کے دوران بھارت میں فاسٹ وکٹیں ہو ں گی جس کی وجہ سے واٹمور نے تحفظات اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال جنوری مےں جنوبی افریقہ اور بھارت میں فاسٹ وکٹ تیار کی گئی ہے اس لئے ہمیں بھی فاسٹ وکٹیں ہی بنانی چاہئے تھیں لیکن مجھ سے مشاورت کئے بغیر وکٹیں بنائی گئی ہیں جس کی وجہ سے جب کھلاڑی یہاں سلو وکٹ پر کھیلیں گے تو بھارت میں جا کر فاسٹ وکٹ پر کھیلنا مشکل ہو گا جس سے پاکستان کو نقصان ہو سکتا ہے۔