5ایڈیشنل سیشن، 36سول جج تبدیل
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 5ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہد اسلام کو ملتان سے شجاع آباد، شفیق کو خیرپور سے ملتان، بخش کو پاکپتن شریف سے خیرپور، بدر الدین کو علی پور سے پاکپتن، محمد ارشد کو وہاڑی سے علی پور تبدیل کیا ہے۔علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے 36سول ججز جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیےہیں۔ سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اللہ کو جھنگ سے مظفر گڑھ، افتخار سمندری سے جھنگ، شمائلہ یعقوب کو گوجرانوالہ سے فیروزوالہ، محمد عرفان مظفر گڑھ سے شیخوپورہ، مختار احمد حسن ابدال سے گجر خاں اور محمد امجد گجر خاں سے حسن ابدال، عبدالستار پنڈداتنخان سے سرگودھا، چودھری قیصر سمبڑیال سے وزیرآباد، ثاقب حسین ٹوبہ ٹیک سنگھ سے قصور، آصف اقبال قصور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، عبدالمہمین تاندلیانوالہ سے گجرات، مشتاق جنجوعہ گجرات سے تاندلیانوالہ، کامران گجرات سے اٹک، عابد اسلام لاہور سے فیصل آباد، عظمیٰ ستار فیصل آباد سے لاہور، ناہید علی منڈی بہاءالدین سے لاہور، سید نصیر عباس اٹک سے گجرات، شیخ اللہ بخش ملتان سے بھکر، مستحسن بھکر سے تلہ گنگ، اسد حفیظ تلہ گنگ سے مری، عارف خاں چنیوٹ سے پنڈدادنخان، نادیہ لاہور سے راولپنڈی، گل نسرین راولپنڈی سے گوجرانوالہ، ظفر اقبال پنڈدادنخان سے سرگودھا، ظفر سرگودھا سے گوجرانوالہ، ضیاءالرحمن گوجرانوالہ سے پنڈدادنخان، مظفر حسین ننکانہ صاحب سے چنیوٹ، حمیرا مظفر ننکانہ سے چنیوٹ، کمال چنیوٹ سے ننکانہ، جمیل لالیاں سے جہلم، امیر احمد سیالکوٹ سے لالیاں، نوید عباس وزیرآباد سے سمبڑیال، جاوید اکرم مری سے قصور، زبیر قصور سے ملتان اور سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ جہانزیب، ڈی جی خاں سے مظفر گڑھ تبدیل کیا گیا ہے۔