زرداری حکومت میں قوم کا سانس لینا بھی خطرے میں پڑگیا : ممتاز بھٹو
میرپور بھٹو(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اےک بیان مےں کہا ہے کہ زرداری کے پانچ سالہ حکمرانی کی بجائے پتھارے داری کے راج کا یہ نتیجہ سامنے آ رہا ہے کہ پورا ملک بند ہو کر رہ گیا ہے اور پاکستانی قوم کا سانس لےنا بھی خطرے مےں پڑ گیا ہے۔اس سے پہلے کہ دہشت گرد اور جرائم پےشہ لوگ عوام پر حملے کرتے حکومت نے خود ہی عوام پر حملے کرنے شروع کر دئیے ہےں۔ جرائم پےشہ اور دہشتگردوں کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ حکومت نے ہی پالیسیاں بنانی ہوتی ہے اور اےسے اقدام اٹھانے ہوتے ہےں جن سے دہشت گردوں اور جرائم پےشہ لوگوں کے تمام راستے بند ہوجائےں اور قانون انہےں اپنی گرفت مےں لے لے لےکن حکمرانوں مےں اےسی کوئی قابلیت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے لئے تمام راستے بند کر دئے ہےں۔ سردار ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے میاں نواز شریف کے عدلیہ کی حمائت مےں کئے گئے لانگ مارچ کے سوا عوام کی کسی احتجاجی آواز پر کان نہیں دھرے کیونکہ زرداری حکمرانی نہیں کر رہا بلکہ پتھارے داری کر رہا ہے اب زردار کو گھسیٹ کر باہر نکالنا لازم ہو گیا ہے ورنہ باقی بچے ہوئے دو مہینوں مےں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔