انتہاپسندی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، قوم کو متحد ہونا ہوگا ، شاہی سید
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اسلام امن آشتی کامذہب ہے جس میں کسی بے گناہ کی جان لینے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا انتہاءپسندی ہر شکل میں انتہائی قابل مذمت ہے قوم کو مخصوص سوچ کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے دہشت گرد ملک کی تباہی کے درپے ہیں اورانتہاءپسند اپنے مکروہ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔شاہی سید نے مذید کہا کہ ہم متحد ہوکر ہی دہشت گردی کے چیلینجز سے نمٹ سکتے ہیںدہشت گرد ہر صورت میں خوف و دہشت کے سائے بر قرار رکھنا چاہتے ہیںڈرنے اور مصلحتوں کا شکار ہونے کے بجائے قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرنا ہوگیقانون نافذ کرنے والے ادارے محدود وسائل ک باوجود دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیںموجودہ حالات کے تناظر میں ان کا حوصلہ بلند کرنا ہوگاخطرات اور دہشت کے ماحول میں سانحات سے بچنے کے لیے ریاستی اداروں کے جوانوں سے بھر تعاون کرنا ہوگا۔