گورنر نے آج اور کل لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا
کراچی(وقائع نگار) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیاہے۔ 8 محرم کو صوبے میں عام تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ گورنر سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کے ای ایس سی کو ہدایت کی کہ آج اور کل ( 9 اور 10 محرم الحرام) لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔