D-8 کانفرنس میں صدر زرداری کے دعوﺅں کی قلعی کھل گئی‘ غنویٰ بھٹو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو)کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ڈی ایٹ D-8) )کی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے صدر زرداری کی شرکت اور نمائندگی سے ان کے مذکورہ ان دعوﺅں کی قلعی کھل گئی ہے کہ وہ ملک کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے ملک میں صدر کے بجائے وزیر اعظم کو اختیارات دے کر انہیں بااختیا ر بنا دیا ہے جبکہ وزیر اعظم کا کل کی کانفرنس میں کہیں کوئی نام و نشان تک نہیں تھا بلکہ صدر زرداری اپنے پورے خاندان سمیت مذکورہ کانفرنس میں شریک ہوکر ملک کی نمائندگی کر رہے تھے جبکہ آئینی روایات اور پارلیمانی نظام کے تحت سربراہ حکومت کی حیثیت سے یہ وزیراعظم کا حق اور ذمہ داری ہے اور زرداری کا مذکورہ عمل جمہوری نظام کے صریحاً خلاف ورزی ہے ۔