غیر معیاری سی این جی سلنڈر کے استعمال کا نوٹس لیا جائے‘ رابطہ کمیٹی
کراچی ( خصوصی رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان پھرمیںمسافربسوں،اسکول بسوں،رکشہ۔ٹےکسی ودےگر سواری میںغیرمعیاری اوربوسیدہ سی این جی سےلنڈرزکے استعمال پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ کراچی میںمسافراوراسکول بسوںمیںغیرمعیاری اوربوسیدہ سلےنڈرزکے استعمال کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ متعلقہ اداروںکی مجرمانہ غفلت اورلاپروائی کے باعث کراچی سمےت پورے ملک میںچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میںغیر معیاری سی این جی سیلنڈر کے استعمال سے خوفناک حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیاہے جبکہ گزشتہ روزسی این جی اسٹیشن پرمسافربسوں میںنصب غیرمعیاری سیلنڈرپھٹنے سے ہونےوالے خوفناک دھماکے میںدوافرادجاںبحق اورمتعددمسافرزخمی ہوچکے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہری بسوں میںغیرمعیاری سلےنڈرکے استعمال سے شدیدخوف زدہ ہیںاوردوران سفرعدم تحفظ کاشکارہیںجبکہ دوسری جانب متعلقہ محکمے کی جانب سے سی این جی سلےنڈرکی جانچ پڑتال کیلئے فٹنیس اسٹیکرجاری کرنے کامنصوبہ بغیرکسی وجہ کے سردخانے کی نذرکردیاگیا۔