جھنگ: طالبعلم پر تشدد کرکے کان اور ناک کاٹ ڈالے
جھنگ (نامہ نگار) جھنگ میں نامعلوم افراد نے 15 سالہ طالب علم پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ناک اور کان کاٹ ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے مکھیانہ میں چھٹی جماعت کے طالب علم شہباز کو سکول سے گھر جاتے ہوئے 4 نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان نے تیز دھار آلے سے بچے کی ناک اور کان بھی کاٹ دیئے شہباز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔