عوام کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دینگے: رانا تنویر حسین
فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بدترین سطح تک پہنچ چکی ہے عوام الیکشن چاہتے ہیں۔ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کا سکون چھین لیا ہے۔ انتخابات میں عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کرپٹ حکمرانوں کا ہمیشہ کے لئے بوریا بستر گول کر دے گی۔ مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر مختلف سیاسی جماعتیں اب الزام تراشیوں پر اتر آئی ہیں۔ انہیں آئندہ انتخابات میں اپنی حیثیت کا علم ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔