پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں کیا
لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول نزولی بازارمزنگ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریکِ پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول کینال ویو سوسائٹی گورنمنٹ ہائی سکول بان لائن لاہور کینٹ رائل گرائمر سکول یثرب کالونی ملتان روڈ اور رائل گرائمر سکول مین بازار نین سکھ چوک رکا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعدد506تھی ۔