پاکستان کے شہری
تمام اقلیتوں کو، خواہ انکا تعلق کسی بھی مذہب، فرقے یا گروہ سے ہو، مکمل تحفظ دیا جائیگا، انکا دین و مذہب قطعی محفوظ ہوگا، انہیں عبادت کرنے کی مکمل آزادی ہوگی اور ان میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کی جائیگی۔ انکے مذہب، عقائد، جان و مال اور تہذیب و تمدن کو تحفظ حاصل ہوگا۔ وہ ہر طرح سے پاکستان کے شہری ہوں گے جن کے ساتھ دین یا ذات پات کی بنیاد پر کسی قسم کا امتیاز روا نہیں رکھا جائیگا۔
(پریس کانفرنس، نئی دہلی۔ 14 جولائی 947ئ)