بھتہ نہ دینے پر چاول کے تاجر کے گھر فائرنگبچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی
لاہور (نامہ نگار) منڈی پولیس گوجرانوالہ نے مقامی تاجر عارف کے گھر فائرنگ کرنے اور ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ محمد عارف کو نامعلوم ملزمان نے فون کر کے بھتہ نہ دینے پر بچوں کو اغوا کی دھمکیاں دیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق موبائل فون کا ریکارڈ نکلوا کر ملزمان کو جلد قابو کر لیا جائے گا۔ تاجر محمد عارف نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور آئی جی سے اپیل کی کہ تحفظ فراہم کیا جائے۔